ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک: حج2017 ء درخواست فارم داخل کرنے کی آج پیر آخری تاریخ

کرناٹک: حج2017 ء درخواست فارم داخل کرنے کی آج پیر آخری تاریخ

Sun, 05 Feb 2017 23:15:43    S.O. News Service

بنگلورو، 5 فروری ( ایس او نیوز) ریاستی وزیر شہری ترقیات و حج جناب روشن بیگ نے اعلان کیا ہے کہ حج 2017 کے لئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ آج بروز پیر6 فروری 2017 ہے ' اور جو عازمین فریضہ حج ادا کرنے کی خواہش رکھتے ہوں وہ اس سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے فارم آج کسی بھی حالت میں داخل کریں۔ہر درخواست گذار کے ساتھ فی کس 300/۔روپئے کی فیس اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی ایسی برانچس میں جمع کروائی جائے جہاں کور بینکنگ کی سہولت موجود ہو ۔ یہ رقم اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ آن لائن بھی 5:00 بجے شام تک ادا کی جاسکتی ہے ۔ خواہش مند عازمین کے پاس کم سے کم 28 فروری2018 کی تاریخ تک ویلیڈوالا پاسپورٹ موجود ہو ' جو 6 فروری2017 یا اس سے قبل کا جاری کردہ ہو۔ عازمین اس سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے پیر تک اپنے درخواست فارم دفتر حج کمیٹی میں داخل کردیں' اس کے بعد تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ جناب روشن بیگ نے بتایا کہ درخواست فارم حج کمیٹی کی ویب سائیٹwww.hajcommittee.gov.in کے علاوہ اینڈرائیڈ موبائل ایپ "HAJ COMMITTEE OF INDIA"ّ سے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔فارم داخل کرنے کے لئے فارم کی فوٹو کاپی بھی استعمال کی جاسکتی ہے ۔ فارم آن لائن داخل کرنے کی سہولت بھی میسرہے ۔70سال یا اس سے زائد عمر کے عازمین کے علاوہ چوتھی مرتبہ درخواست دینے والے عازمین درخواست فارم کے ساتھ ہی اپنے اوریجنل پاسپورٹ اور ایک عدد فوٹوداخل کردیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال عازمین حج کے قیام کے لئے دو زمرے گرین اور عزیزیہ میں رکھے گئے ہیں 'گرین زمرہ کے عازمین کو پکوان کی اجازت نہیں ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ'محفوظ زمروں کے بعد بچ جانے والی نشستوں کے لئے قرعہ اندازی ہوگی۔


Share: